ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے چیلنجر پول میچ میں پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے کے خلاف 1-2 سے فتح حاصل کر لی۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ میچ کا پہلا گول پاکستان کی جانب سے کھیل کے 30ویں منٹ میں شرٹ نمبر 8 لاریب عابد نے سکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔
ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے چیلنجر پول میچ میں پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے چائنیز تائپے کے خلاف 1-2 سے فتح حاصل کر لی
اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے چیلنجر پول میچ میں پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے کے خلاف 1-2 سے فتح حاصل کر لی۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ میچ کا پہلا گول پاکستان کی جانب سے کھیل کے 30ویں منٹ میں شرٹ نمبر 8 لاریب عابد نے سکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔
چائنیز تائپے کی جانب سے 34ویں منٹ میں چن شیائو قنگ چن ژاؤ کنگ نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا تاہم میچ کے 50ویں منٹ میں پاکستان کی شارقہ سرور نے عمدہ فیلڈ گول سکور کر کے پاکستان کو 1-2 کی فیصلہ کن برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ کے آنے والے میچوں میں بھی اسی تسلسل کے ساتھ فتح کا سفر جاری رکھے گی۔









