ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان، میگا ایونٹ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 11 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی

دبئی ۔ 26 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ 9 نومبر سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 11 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ 9 سے 24 نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور کوالیفائر ون جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں