ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے ہرا دیا

103
world cup

لنکن۔27فروری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز اور بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی، اتوار کو لنکن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمنز نے جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف 90 رنز سے کامیابی حاصل کی۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے، الیز پیری نے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، سٹیفنی ٹیلر نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،

جواب میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی، کپتان سٹیفنی ٹیلر 66 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ ایک اور میچ میں بھارت ویمنز نے جنوبی افریقہ ویمنز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، ہرمنپریت کوہر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز بنائے۔

آیابونگا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔ سنی لوسس 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت ویمن کی جانب سے راجیشواری گیاکد نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔