پیرس ۔ 05 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ اور سویڈن کی ٹیمیں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیسری پوزیشن کے لئے (آج) ہفتہ کو آمنے سامنے ہونگی۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے اور شائقین فٹ بال انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں سے خوب اندوز ہوئے ہیں۔ میگا ایونٹ فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے