مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11ماہ کے دوران چمڑے کے دستانوں کی ملکی برآمدات میں 24.51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11ماہ کے دوران چمڑے کے دستانوں کی ملکی برآمدات میں 24.51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے دوران21 ہزار 640 ملین روپے مالیت کے چمڑے کے دستانے برآمد کئے گئے جبکہ مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران چمڑے …

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11ماہ کے دوران چمڑے کے دستانوں کی ملکی برآمدات میں 24.51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے دوران21 ہزار 640 ملین روپے مالیت کے چمڑے کے دستانے برآمد کئے گئے جبکہ مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کے دستانوں کی ملکی برآمدات کی کل مالیت 26ہزار 945 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کے دستانوں کی ملکی برآمدات میں 5ہزار 305ملین روپے یعنی 24.51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply