29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل (کل) بھارت اور آسٹریلیا کے...

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل (کل) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا

- Advertisement -

میلبورن ۔ 7 مارچ (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل (کل) اتوار کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا ویمن کو سب سے زیادہ 4 بار ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، بھارت ویمن نے تاریخ میں پہلی بار عالمی کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، آسٹریلوی ٹیم میگ لیننگ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کی قیادت کے فرائض ہرمنپریت کوہر انجام دیں گی، بھارت ٹیم کو ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ گروپ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے چکی ہے، فیصلہ کن معرکہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=191961

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں