ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ راﺅنڈ ٹو (آج) سے شروع ہو گا، 8 ٹیمیں ایکش میں دکھائی دیں گی

کوالالمپور ۔ 13 جنوری (اے پی پی) ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ راﺅنڈ ٹو (آج) ہفتہ سے ملائیشیا میں شروع ہو گا، 8 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ 22 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں اٹلی، ویلز، سنگاپور اور تھائی لینڈ جبکہ گروپ بی میں آئرلینڈ، قزاخستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ ابتدائی روز 4 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ اٹلی اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کا مقابلہ سنگاپور، آئرلینڈ کا مقابلہ قزاخستان اور ملائیشیا کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا، ایونٹ کے کوارٹرفائنلز 19 جنوری، سیمی فائنلز 21 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 جنوری کو کھیلا جائےگا۔