ویمن میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں دعائیہ تقریب، جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کیا

93

ایبٹ آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی):ویمن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ اسلم کنڈی، کالج اور ویمن ڈینٹل کالج کی فیکلٹی اور عملہ نے لیکچر ہال نمبر1 میں عزیز ساتھیوں یا ان کے خاندان کے جاں بحق افراد کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ اجتماع کا مقصد حال ہی میں فوت ہونے والے عملہ کے ارکان یا ان کے اہل خانہ کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کرنا تھا۔

پرنسپل ڈبلیو ایم سی پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ اسلم کنڈی کی اجازت سے کارروائی شروع ہوئی۔ مبشر سجاد نے حاضرین کو حال ہی میں فوت ہونے والے عملہ کے ارکان یا ان کے خاندان کے افراد بارے آگاہ کیا جن میں اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈکس بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اظہر عظیم، سینئر لیکچرر کمیونٹی میڈیسن ڈاکٹر عائشہ شاہد کے والد، وارڈن ہاسٹل ڈبلیو ایم سی نصرت کے والد، لیب ٹیک پیتھالوجی محمد زرداد کی والدہ، اسسٹنٹ پروفیسر کمیونٹی میڈیسن ڈاکٹر آسیہ توقیر کے والد، اسٹیبلشمنٹ برانچ نصرت علی خان کی والدہ شامل تھیں۔

تاج محمد نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور مرحومین کیلئے دعا مغفرت کی۔ وائس پرنسپل ایڈمن پروفیسر ڈاکٹر عاطف حسین نے جاں بحق ہونے والے فیکلٹی ممبران کو خراج عقیدت پیش کیا اور دلکش یادیں اور تعزیت کا اظہار کیا۔ تمام سٹاف ممبران نے اجتماعی طور پر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ آخر میں پرنسپل ویمن میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ اسلم کنڈی نے تمام سٹاف کا شکریہ ا دا کیا ۔