ویمن یورنیوسٹی ملتان کے دس سالہ قیام کے حوالے سے تقریبات کی تیاریاں مکمل

153
ویمن یورنیوسٹی ملتان کے دس سالہ قیام کے حوالے سے تقریبات کی تیاریاں مکمل
ویمن یورنیوسٹی ملتان کے دس سالہ قیام کے حوالے سے تقریبات کی تیاریاں مکمل

ملتان۔ 01 جنوری (اے پی پی):ویمن یورنیوسٹی ملتان کے دس سالہ قیام کے حوالے سے تقریبات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس سلسلے میں مختلف شخصیات کو دعوت نامے بھی ارسال کردئے گئے ۔ ویمن یونیورسٹی ملتان کی ترجمان کاکہنا ہے کہ ملتان کی قدیم درس گاہ ویمن یونیورسٹی کے دس سالہ قیام کے حوالے سے تقریبات تین جنوری سے شروع ہوں گی ۔ اس سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔ تقریب میں شرکت کےلئے کالج دور اور فارغ التحصیل طالبات کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔

یونیورسٹی ایلومینائی کو بھی متحرک کیاگیا ہے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹرکلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان کا ایک قدیم ادارہ ہے۔یہ ادارہ جب 2013سے قبل کالج کی حیثیت میں موجود تھا تو جنوبی پنجاب میں شعور کو پھیلانےکاذریعہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی قائم ہوئے دس سال مکمل ہو گئے ، تمام فیکلٹی ملازمین اور افسروں کےلئے ضروری ہے وہ سارے مفادات کو پیچھےرکھتے ہوئےان تقریبات کو کامیاب بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ اب نیا سال شروع ہوگیا ہے امید کرتے ہیں کہ ویمن یونیورسٹی ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گی۔