ویمن یونیورسٹی سکھر میں محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی جانب سے ینگ ویمن امپاورمینٹ سمٹ کا انعقاد

محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ کا ویمن یونیورسٹی سکھر میں "ینگ ویمن ایمپاورمنٹ سمٹ 2.0 2026” کا کامياب انعقاد کیا گیا

سکھر۔ 07 ستمبر (اے پی پی):محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ کا ویمن یونیورسٹی سکھر میں "ینگ ویمن ایمپاورمنٹ سمٹ 2.0 2026” کا کامياب انعقاد کیا گیا ۔ صوبائی وزیرِ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری منور علی مہیسر کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حکومتِ سندھ نے بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر میں "ینگ ویمن ایمپاورمنٹ سمٹ 2.0 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔ بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی (BNBWU) سکھر کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس سمٹ کا بنیادی موضوع "خود مختاری ، تحریک ، قیادت تبدیلی "تھا۔اس پروگرام میں طالبات، ابھرتی ہوئی یوتھ لیڈرز، فیکلٹی ممبران اور اہم اسٹیک ہولڈرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ خطبہ استقبالیہ اور مقصد بیان کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان علی ملاح نے نوجوانوں کے لیے جامع و مساوی پلیٹ فارمز فراہم کرنے کے حکومتِ سندھ کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان خواتین کو بااختیار بنانا محض ایک سماجی مقصد نہیں بلکہ ایک اہم معاشی اور معاشرتی ضرورت ہے،ہماری قیادت کے وژن کے تحت محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ بھر کی نوجوان خواتین کو تمام تر ضروری رہنمائی، اعتماد اور وسائل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ اپنے معاشرے میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر نور محمد بروہی نے صلاحیتوں کی افزائش اور ثابت قدمی کی پرورش میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ برٹش کونسل کی سرٹیفائیڈ ٹرینر شفق شہزاد نے "She Can, She Will: Breaking Barriers and Creating Her Own Future” کے عنوان سے ایک تربیتی سیشن فراہم کیا، جس میں انہوں نے خود پر شک کرنے سے گریز، اعتماد کی بحالی اور مسلسل ہنر سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر معیز حسین سومرو نے یونیورسٹی انتظامیہ، مقررین اور شرکاء کی پرجوش شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

 

مزید خبریں