وینزویلا میں دو شدید زلزلوں کے بعد ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ،ایمرجنسی نافذ
وینزویلا میں دو شدید زلزلوں کے بعد ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ،ایمرجنسی نافذ

مزید خبریں
کراکس ۔25جون (اے پی پی):وینزویلا میںبدھ کی شام ایک منٹ سے بھی کم وقفے میں آنے والے 7.2 اور 7.5شدت کے زلزوں کے بعد حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ بی بی سی کے مطابقپہلا 7.2 شدت کا زلزلہ ریاست کارابوبو میں آیا جس کا مرکز دارالحکومت کراکس سے تقریباً 20 کلومیٹر دور تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق صرف 39 سیکنڈ بعد اس سے بھی زیادہ شدت کا دوسرا زلزلہ آیا جس کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان زلزلوں کے نتیجے میں کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور نہ ہی دیگر نقصانات کی نوعیت اور پیمانے کا اندازہ لگایا جا سکا ہے۔
یو ایس جی ایس کے مطابق بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور وسیع تباہی کا امکان ہے، اور اندازہ ہے کہ دوسرے بڑے جھٹکے کے بعد 44 فیصد امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,000 سے زائد ہو سکتی ہے جبکہ ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کرنے کا 30 فیصد امکان ہے۔وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے قومی ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافاذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’قوم کے لیے ہمارا پہلا پیغام یہ ہے کہ کوگوں کی جانیں بچانے کے لیے متحد رہیں۔صدر نے بتایا کہ ہفتے کے باقی دن تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور ضروری خدمات کے علاوہ تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔روڈریگز نے ڈاکٹروں اور نرسوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر طبی مراکز پہنچیں۔








