وینزویلا میں زلزلوں سے اموات 5,069 تک پہنچ گئیں، 21 ہزار افراد امدادی کیمپوں میں مقیم

وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 5,069 ہو گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے ٹیلی گرام پر جاریرپورٹ میں بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 16,740 برقرار ہے

کراکس۔18جولائی (اے پی پی):وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 5,069 ہو گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے ٹیلی گرام پر جاریرپورٹ میں بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 16,740 برقرار ہے، جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران 6,462 افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق 21,235 متاثرین دارالحکومت کراکس اور وسطی ریاستوں لا گوائرا، میرانڈا اور اراگوا میں قائم 107 عارضی امدادی کیمپوں میں مقیم ہیں۔حکام کے مطابق 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلوں کے بعد گزشتہ تین ہفتوں کے دوران اب تک 1,331 آفٹر شاکس (بعد از زلزلہ جھٹکے) بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں