ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا ایم ڈی واسا کے ہمراہ پیسپ منصوبے کا دورہ،اوڈر کنٹرول سسٹم کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے ایم ڈی واسا فیصل شہزاد کے ہمراہ پیسپ منصوبے کا دورہ کیا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد ،ڈی ایم ڈی واسا سیالکوٹ سلمان نثار اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ موجود تھے

سیالکوٹ۔ 18 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے ایم ڈی واسا فیصل شہزاد کے ہمراہ پیسپ منصوبے کا دورہ کیا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد ،ڈی ایم ڈی واسا سیالکوٹ سلمان نثار اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔180 کیوسک ڈسپوزل سٹیشن پر پاکستان کے پہلے اوڈر کنٹرول سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔منیجر پیسپ علی خان اور ایم ڈی واسا فیصل شہزاد نے منصوبے پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔زون تھری کی سال 2045 تک کی سیوریج ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ جدید خطوط پر ڈیزائن کیا گیا۔منصوبے کے تحت 29.9 کلومیٹر طویل سیوریج لائن بچھائی جا چکی ہے۔180 کیوسک ڈسپوزل سٹیشن، 11 پمپس، بیک اپ جنریٹر اور پاکستان کے پہلے اوڈر کنٹرول سسٹم کے ساتھ 30 جون 2026 سے فعال ہے۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر تعمیراتی کام کا 50 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ ڈیفیکٹس لائیبلٹی پیریڈ کے دوران عملے کی جامع تربیت یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی نے ہدایت کی کہ سٹاف کی تربیت فوری طور پر شروع کی جائے تاکہ جدید نظام کی موثر، بلا تعطل اور پائیدار آپریشنل فعالیت برقرار رکھی جا سکے۔