واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و رفت کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ہفتہ کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 84 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 500 کیوسک
واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و رفت کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و رفت کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ہفتہ کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 84 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 4 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 4 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم (میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 56 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 600 کیوسک رہا۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 13 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 5 ہزار 100 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 25 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 14 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 87 ہزار 500 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 62 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 24 ہزار 900 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 14 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 300 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 42 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 16 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 300 کیوسک جبکہ پنجند میں پانی کی آمد 13 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلامیں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1505.11 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.204 ملین ایکڑفٹ،منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1173.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.746 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.079 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








