چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا ہری پور میں بی آئی ایس پی دفتر کا دورہ

‏چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ہری پور میں بی آئی ایس پی دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں موجود خواتین بینیفشریز سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور عملے کو ہدایت کی کہ ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔

ہری پور۔ 18 جولائی (اے پی پی):‏چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ہری پور میں بی آئی ایس پی دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں موجود خواتین بینیفشریز سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور عملے کو ہدایت کی کہ ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔سینیٹر روبینہ خالد نے خواتین بینفشریز کو نئے ڈیجیٹل والٹ نظام، مفت سم کے حصول، والٹ ایکٹیویشن اور ادائیگی کے نئے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ‏انہوں نے خواتین بینیفشریز کو بتایا کہ نئے ڈیجیٹل والٹ نظام کے تحت مستحق خواتین کی امدادی رقم براہِ راست ان کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی جس کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائے گی۔ رقم ڈیجیٹل والٹ میں محفوظ رہے گی اور کسی بھی وقت قریبی مجاز ریٹیلر سے وصول کی جا سکتی ہے۔برقم نکلوانے پر بھی ایس ایم ایس موصول ہوگا تاکہ معلوم ہو سکے کہ کتنی رقم نکلوائی گئی ہے۔ مفت بینظیر سم صرف بی آئی ایس پی کے مجاز دفاتر سے حاصل کریں اور سم کے حصول کے لیے اصل شناختی کارڈ اور اپنا موبائل فون ساتھ لائیں۔ رقم وصول کرتے وقت اپنا موبائل فون کسی ایجنٹ یا ریٹیلر کے حوالے نہ کریں۔ نئے انٹرآپریبلٹی نظام کے تحت خواتین پاکستان بھر میں کسی بھی شہر سے کسی بھی وقت کسی بھی مجاز پارٹنر بینک کے ریٹیلر سے اپنی امدادی رقم آسانی اور محفوظ طریقے سے وصول کر سکیں گی۔ ‏اس موقع پر ایم پی اے مہر سلطانہ ایڈوکیٹ اور دیگر خواتین رہنما بھی ان کے ہمراہ تھیں۔