آج نیلسن منڈیلا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نیلسن منڈیلا کا عالمی دن ہفتہ 18 جولائی کو منایا گیا۔

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نیلسن منڈیلا کا عالمی دن ہفتہ 18 جولائی کو منایا گیا۔عالمی دن کو منانے کا مقصد جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور نسلی امتیاز کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کرنے والے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کی سالگرہ کے موقع پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر نا ہے۔ واضح رہے کہ نیلسن منڈ یلا نے انسانی حقوق کے فروغ، قیام امن کیلئے سرگرم عالمی کارکن اور آزاد جنوبی افریقہ کے پہلے منتخب جمہوری صدر کی حیثیت سے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دی تھی۔نیلسن منڈ یلا کے عالمی دن کے موقع پردنیا بھر کے لوگوں کو معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اورکرہ ارض کورہنے کی محفوظ اور بہتر جگہ بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔نیلسن منڈیلا کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ مختلف تقریبات میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔