اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 28.988 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا
اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 28.988 کلوگرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 28.988 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں اسلام آبادایئر پورٹ پر ریاض جانیوالے مسافر کے بیگ سے ایک کلو گرام زینیکس گولیاں برآمد کرلی۔سیالکوٹ ایئر پورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے بیگ سے 940 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔لاہور ایئر پورٹ پرجدہ جانیوالے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 753 گرام وزنی 125 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کےکارگو شیڈ میں دبئی جانیوالے پارسل میں پیپر شیٹ میں جذب 995 گرام آئس برآمد کرلی۔ای سٹیٹ ایونیو روڈ کراچی کےقریب ملزم سے 12 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔جی ٹی روڈ پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ سمی ڈسٹرکٹ کیچ کے قریب جھاڑیوں سے 10 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں2 پرفیوم باکسز سے 1.2 کلو چرس،900 گرام افیون برآمد کرلی۔کارروائیوں کا انسدادمنشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








