وینزویلا پر کوئی غیر ملکی ایجنٹ حکمرانی نہیں کر رہا، قائم مقام صدر

کراکس۔7جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی فوج کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی امریکی ملک پر کوئی غیر ملکی ایجنٹ حکمرانی نہیں کر رہا۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز دارالحکومت کراکس میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ہم عوام کے ساتھ مل …

کراکس۔7جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی فوج کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی امریکی ملک پر کوئی غیر ملکی ایجنٹ حکمرانی نہیں کر رہا۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز دارالحکومت کراکس میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر حکومت کر رہے ہیں۔ وینزویلا پر صرف اور صرف وینزویلا کی حکومت حکمرانی کرتی ہے، کوئی اور نہیں۔ ہمارے ملک پر کوئی غیر ملکی ایجنٹ حکومت نہیں کر رہا۔

ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ صدر مادورو کی گرفتاری کے لئے کئے گئے امریکی فوجی آپریشن کے دوران دارالحکومت کراکس پر بمباری کے باوجود وینزویلا کے عوام اپنے وطن کے دفاع کے لئے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں۔انہوں نے امریکی حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صدر اور ان کی اہلیہ کی امریکی تحویل سے رہائی کے مطالبے کے لئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی جارحیت کے باوجود وینزویلا کا پیداواری، ترسیلی اور برآمدی نظام بدستور فعال ہے۔