کراکس۔3اکتوبر (اے پی پی):وینزویلا نے امریکی جنگی طیاروں کی غیر قانونی دراندازی کی شدید مذمت کی ہے۔شنہوا کے مطابق وینزویلا کی وزارتِ دفاع اور وزارتِ خارجہ نےامریکی جنگی طیاروں کی غیر قانونی فضائی دراندازی کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ ایوان گل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ 2 اکتوبر 2025 کو تقریباً 75 کلومیٹر وینزویلا کے ساحلوں سے فاصلے پر امریکی جنگی طیارے دیکھے گئے۔انہوں …
وینزویلا کی امریکی جنگی طیاروں کی غیر قانونی دراندازی کی مذمت

مزید خبریں
کراکس۔3اکتوبر (اے پی پی):وینزویلا نے امریکی جنگی طیاروں کی غیر قانونی دراندازی کی شدید مذمت کی ہے۔شنہوا کے مطابق وینزویلا کی وزارتِ دفاع اور وزارتِ خارجہ نےامریکی جنگی طیاروں کی غیر قانونی فضائی دراندازی کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر خارجہ ایوان گل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ 2 اکتوبر 2025 کو تقریباً 75 کلومیٹر وینزویلا کے ساحلوں سے فاصلے پر امریکی جنگی طیارے دیکھے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی وینزویلا کے لیے "ایک اشتعال انگیز قدم ہے جو قومی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے” اور یہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی شہری ہوا بازی کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ایوان گل کے مطابق یہ اقدام کیریبین سمندر میں فضائی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالنے کا باعث بنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر مشتبہ دراندازیاں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔دوسری جانب، وینزویلا کے وزیرِ دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز نے امریکی طیاروں کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی دھمکی اور ہراسانی ہے، جو وینزویلا کے ان شہریوں کے خلاف ہے جو امن، روزگار اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔








