کراکس۔4جنوری (اے پی پی):وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کو امریکا نے حراست میں لینے کے بعد انہیں نیویارک منتقل کرنے کی تصدیق کردی ہے جبکہ وینزویلا کی سپریم کورٹ نے نائب صدر روڈریگیز کو عارضی طور پر صدر کے عہدے سے متعلق تمام اختیارات، فرائض اور ذمہ داریاں سنبھالنے کا حکم دیا ہے تاکہ انتظامی تسلسل اور قوم کے دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔ العربیہ نے خبر رساں …
وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو گوانتا نامو میں کچھ دیر قید رکھنے کے بعد نیویارک منتقل، سپریم کورٹ کا نائب صدر کو صدارت کا منصب سنبھالنے کا حکم

مزید خبریں
کراکس۔4جنوری (اے پی پی):وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کو امریکا نے حراست میں لینے کے بعد انہیں نیویارک منتقل کرنے کی تصدیق کردی ہے جبکہ وینزویلا کی سپریم کورٹ نے نائب صدر روڈریگیز کو عارضی طور پر صدر کے عہدے سے متعلق تمام اختیارات، فرائض اور ذمہ داریاں سنبھالنے کا حکم دیا ہے تاکہ انتظامی تسلسل اور قوم کے دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔ العربیہ نے خبر رساں ادارے ’’اے پی‘‘ کے حوالے سے بتایا کہ مادورو کا طیارہ نیویارک کے سٹیورٹ ہوائی اڈے پر اتر گیا ہے جہاں انہیں اب امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے ’’وارننگ اسٹینڈرڈ جرنل‘‘ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ نکولس مادورو کی عدالتی سماعت جلد از جلد ہو اورانہیں سزا دی جا سکے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز وینزویلا میں ایک غیر معمولی امریکی فوجی کارروائی عمل میں آئی جس میں صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریز کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کیا گیا۔امریکی صدر کے مطابق یہ کارروائی چار دن قبل شروع کرنے کا منصوبہ تھا مگر موسمی حالات کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیاتاہم رات کے وقت چیف آف سٹاف، وزیر دفاع اور امریکی فوجی اداروں کو خصوصی فوجی کارروائی کا حکم دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پہلے امریکی جنگی جہاز اوی جیما پر منتقل کیا گیا، پھر عارضی طور پر گووانتانامو قید خانہ میں رکھا گیا اور بعد میں انہیں نیویارک منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب، وینزویلا کی سپریم کورٹ نے نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز کو ملک کی عبوری سربراہ بننے کا حکم دیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا کہ روڈریگیز عارضی طور پر صدر کے عہدے سے متعلق تمام اختیارات، فرائض اور ذمہ داریاں سنبھالیں تاکہ انتظامی تسلسل اور قوم کے دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔ اے ایف پی کے مطابق جب نکولس مادورو امریکی طیارے سے اترے تو ایف بی آئی کے ایجنٹس نے ان کو گھیر لیا۔ اس کے بعد انہیں امریکا کی ایک جیل میں منتقل کر دیا گیا۔بعد ازاں ان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہٹن پہنچایا گیا جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
63 سالہ نکولس مادورو کو پہلے امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے دفاتر لے جایا گیا اور پھر بروکلین میں واقع میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں منتقل کیا گیا۔نکولس مادورو پر ’’نارکوٹیررازم‘‘، امریکا میں ٹنوں کے حساب سے کوکین اسمگل کرنے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا وینزویلا کی صورتحال اور امریکی کارروائی پر غور کیلئے اجلاس پیر کو ہو گا ، یہ ہنگامی اجلاس وینزویلا کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔








