وینس ولیمز کا سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں سفر تمام

114
وینس ولیمز

اوہائیو۔17اگست (اے پی پی): امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر باہر ہو گئیں ۔

سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں 43 سالہ امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز کو چین کی ژینگ کن وین نے شکست دی اور تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، جس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں چین کی ژینگ کن وین نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 43 سالہ امریکی حریف وینس ولیمز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-6، 2-6 اور 1-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وینس ولیمز سنسناٹی اوپن ٹینس میں 2019 کے بعد پہلی بار بیک ٹو بیک ڈبلیو ٹی اے ٹور میچز جیتنے میں ناکام رہی ہیں۔چین کی ژینگ کن وین کو تیسرے رائونڈ میں پولینڈ کی ٹاپ سیڈ آئیگا سویٹیک کا چیلنج درپیش ہوگا۔