ویٹی کن اور چین کیتھولک بِشپ رہنماؤں کی تقرری سے متعلق عارضی معاہدے میں مزید 4 سال کی توسیع پر متفق

93
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

ویٹی کن سٹی۔24اکتوبر (اے پی پی):ویٹی کن اور چینی رہنمائوں نے چین میں کیتھولک بِشپ رہنماؤں کی تقرری سے متعلق عارضی معاہدے میں مزید 4 سال کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

این ایچ کے کے مطابق ویٹیکن کے سرکاری میڈیانے کہا ہے کہ عارضی معاہدے کی بنیاد پر تقریباً10 بشپ رہنماؤں کا تقرر کیا گیا ہے۔

چینی حکومت نے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو وجہ قرار دیتے ہوئے پوپ کی جانب سے ان کی تقرری کو مسترد کردیا تھا لیکن گزشتہ سال ستمبر میں پوپ فرانسس کے خصوصی ایلچی نے چین کا دورہ کیا اور چینی حکومت کے سینئر عہدیدار سے اس سلسلے میں بات چیت کی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے اس سے قبل 2018 کے معاہدے کی ہر دو سال بعد تجدید نو کی جاتی تھی۔