اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):روس میں ویٹ لفٹنگ فار ایسٹ کپ 2024 میں شرکت کے لئے محمد زبیر یوسف بٹ کی قیادت میں پاکستان کی 5 رکنی ویٹ لفٹنگ ٹیم روس روانہ ہوگئی،
یہ مقابلے کل (جمعہ سے) 3 دسمبر تک روس کے شہر سیخالین میں منعقدہوں گے۔ بدھ کی صبح پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی عبوری کمیٹی کے کرنل (ر) ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال،آفتاب بٹ اور سجاد امین نے ائیر پورٹ پر ٹیم کو نیک خواہشات کے ساتھ روانہ کیا۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم میں حیدر سلطان ، حیدر شکیب، دانیال آفتاب ، اور ہنزلہ دستگیر ٹیم میں شامل ہیں۔ منیجر اور کوچ محمد زبیر یوسف بٹ انٹرنیشنل پلیئر /ریفری شامل ہیں۔ فار ایسٹ ممالک میں چین، جاپان، شمالی اور جنوبی کوریا ، تھای لینڈ، لاؤس ، کمبوڈیا، ویتنام اور ملائیشیا کی ٹیمیں اس ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں