سمبڑیال۔ 08 مئی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر احسن تصور چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح تحصیل سمبڑیال میں بھی ویکسی نیشن مہم حفاظتی ٹیکہ جات برائے جانور25 جنوری2024 سے اگلے مہینے جون تک جاری ہے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن مہم جاری ہے جو اگلے مہینے اختتام پذیر ہوجائے گی، اس مہم کے تحت گل گھوٹو اور بھیڑبكریوں میں انتڑیوں كی خطرناك بیماریوں كی ویکسی نیشن كی جارہی ہے ۔انہوں نے كہا كہ مویشی پال حضرات كو چاہیئے كہ بروقت جانوروں كو ویكسی نیشن لگوا كر خطرناك بیماریوں سے بچائیں۔
انہوں نے كہا كہ ہمارا سٹاف روزانہ كی بنیاد پر وزٹ كررہا رہے اور ویکسین مہم كے تحت جانوروں كو ٹیكے لگا رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت كی كہ نئے خریدے گئے جانوروں کو کم از کم 3 ہفتوں تک پہلے سے موجودجانوروں سے الگ اور دور رکھیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں بیماری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ،جانوروں کو تقریباً وہی چارہ فراہم کریں جو انہیں پچھلے مالک نے کھلایا تھا اور اگر ضرورت ہو تو 10 سے 14 دن کے عرصے میں خوراک کو بتدریج تبدیل کریں تاکہ پیداوار متاثر نہ ہو۔