ٹائیگر فورس کے رضا کار اپنے اپنے علاقوں میں شجر کاری مہم کے دوران پودا لگا نے کے بعد پاکستان سٹیزن پورٹل پر اپنی گرین سیلفی لگا ئیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے رضا کار اپنے اپنے علاقوں میں شجر کاری مہم کے دوران پودا لگا نے کے بعد پاکستان سٹیزن پورٹل پر اپنی گرین سیلفی لگا ئیں۔اتوار کو مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد ٹوئٹر پر اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے رضا کار اپنے اپنے علاقوں میں شجر کاری مہم کے دوران پودا لگا نے کے بعد پاکستان سٹیزن پورٹل پر اپنی گرین سیلفی لگا ئیں۔اتوار کو مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد ٹوئٹر پر اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کے تمام رضاکار پودا لگانے کے بعد اپنی تصویر شئیر کریں۔وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو شجر کاری مہم میں بھرپور شرکت یقینی بنانے کی جانب راغب کرنے کے لئے حال ہی میں گرین سیلفی کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔ٹائیگر فورس کے رضاکارایک دن میں ریکارڈ ایک کروڑ پودے لگائیں گے۔

مزید خبریں