دوحہ۔13فروری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں رومانیہ کی حریف ٹینس کھلاڑی سورانا کرسٹیا کو شکست دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے …
ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک کا فاتحانہ آغاز ،قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئی
دوحہ۔13فروری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
انہوں نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں رومانیہ کی حریف ٹینس کھلاڑی سورانا کرسٹیا کو شکست دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ منگل کو ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی سورانا کرسٹیا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا








