ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا یو ایس اوپن ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اورٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا کا خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا ۔

نیویارک۔9ستمبر (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اورٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا کا خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا ۔

بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آرتھر ایش سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 28 سالہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اورٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے کانٹے دار مقابلے کے بعد 21 سالہ جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا کو 6-7(1-7)،6-3 اور 6-7(7-10)سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

یو ایس اوپن کے ایونٹ میں یہ ان کی مسلسل 19 ویں کامیابی ہے، جبکہ وہ 2016 میں سیرینا ولیمز کے بعد فلشنگ میڈوز میں مسلسل چھ سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔اس فتح نے عارضی طور پر ان کی ورلڈ نمبر ون رینکنگ کو برقرار رکھا ہے، تاہم اگر ورلڈ نمبر ٹو ایلینا ریباکینا نے ژینگ قینوین کو شکست دے دی تو وہ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ جائیں گی۔مسلسل تیسری بار ٹائٹل جیتنے کے امکانات سے متعلق بات کرتے ہوئے آریانا سبالینکاکا کہنا تھا کہ وہ خود کو اس موقع پر پا کر بے حد خوش ہیں اور انہیں فائنل تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کا احساس ہے۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ امریکا کی جیسیکا پیگولا یا ایما ناوارو میں سے کسی ایک سے ہوگا، جس میں فتح کی صورت میں وہ مسلسل چوتھے یو ایس اوپن فائنل میں قدم رکھیں گی۔

مزید خبریں