جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
میونخ۔17اپریل (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ 28 سالہ میزبان ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں کینیڈا کے کھلاڑی گیبریل ڈیالو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی کے شہر میونخ کے ایم ٹی ٹی سی افیٹوس میں جاری ہے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں میزبان ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈا کے حریف کھلاڑی گیبریل ڈیالو کو سٹریٹ سیٹس میں کو1-6 اور 2-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ جہاں جرمن فاتح کھلاڑی کا مقابلہ ارجنٹائن کے کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو سے ہوگا۔









