کیلیفورنیا۔12مارچ (اے پی پی):ایل سلواڈورکے نامور ٹینس سٹارمارسیلو گونزالز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔
ٹاپ سیڈڈ مارسیلو گونزالز اور ان کے جوڑی دار میٹ پاویک نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کےدوسرے رائونڈ میچ میں برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ٹامس میخاچ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔اے ٹی پی کے زیراہتمام انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔
بدھ کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں ایل سلواڈورکے نامور ٹینس سٹارمارسیلو گونزالز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ٹامس میخاچ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6اور 5-7سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہرکر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔