ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں بوریا بستر گول

101
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

دوحہ ۔21فروری (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔جمہوریہ چیک کے 23 سالہ جیری لہیکا نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ جمعہ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار 23 سالہ جیری لہیکا نےسپین کے نامور ٹینس سٹار چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو 3-6، 6-3 اور 4-6سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔