ٹاپ سیڈڈ ہولگر رونے کو اے ٹی پی سٹاک ہوم اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

54
اٹالین ٹینس سٹار جانک سینر نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

سٹاک ہوم۔19اکتوبر (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈہولگر رونے اے ٹی پی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

سربیا کے 24 سالہ ٹینس کھلاڑی میو میر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ڈینش ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی ہولگر رونے کو اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سربیا کے 24 سالہ ٹینس کھلاڑی میو میر نےعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈنمارک کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈہولگر رونے کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7) اور 2-6سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔