واشنگٹن ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وائٹ ہاﺅس نے اعلان کیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل روڈ روزنسٹین (کل)جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ صدر ٹرمپ روزنسٹین کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے والے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ روڈ روزنسٹین نے گزشتہ سال اعلیٰ حکام کے …
ٹرمپ نے امریکی ڈپٹی اٹارنی جنرل وائٹ ہاﺅس طلب کر لیا، برطرفی کا خدشہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وائٹ ہاﺅس نے اعلان کیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل روڈ روزنسٹین (کل)جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ صدر ٹرمپ روزنسٹین کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے والے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ روڈ روزنسٹین نے گزشتہ سال اعلیٰ حکام کے ساتھ بعض اجلاسوں میں صدر ٹرمپ کی گفتگو ریکارڈ کرکے منظرِ عام پر لانے اور 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے انہیں ان کے عہدے سے ہٹانے کی تجاویز دی تھیں۔روڈ روزنسٹین اس خبر کی تردید کرچکے ہیں۔








