واشنگٹن ۔ 18 اگست (اے پی پی) امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنی انتخابی مہم کی ٹیم میں ردوبدل کرنے اورٹیلی وژن پر اپنی مہم کے لیے اشتہار دینے کا اعلان کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی ٹیم کی نگرانی سٹیفن بینن کو سونپ دی ہے۔ بینن ایک انتہائی معتبر نیوز ویب سائٹ …
ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنی انتخابی مہم کی ٹیم میں ردوبدل کردیا، سٹیفن بینن مہم کے چیف ایگزیکٹو مقرر

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 18 اگست (اے پی پی) امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنی انتخابی مہم کی ٹیم میں ردوبدل کرنے اورٹیلی وژن پر اپنی مہم کے لیے اشتہار دینے کا اعلان کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی ٹیم کی نگرانی سٹیفن بینن کو سونپ دی ہے۔ بینن ایک انتہائی معتبر نیوز ویب سائٹ برائٹ بارٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیں۔ وہ ٹرمپ کی مہم کے چیف ایگزیکٹو بنائے گئے ہیں۔ انتخابی مہم کے سابق چیئرمین پال منفورٹ بھی الیکشن کمپین میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔








