ٹرمپ نے نسل پرستی کا الزام مسترد کر دیا

واشنگٹن۔15 جنوری (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر نسل پرستی کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ریاست فلوریڈا میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نسل پرست نہیں ہوں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی جتنے لوگوں سے ملاقات ہو گی ان میں، میں سب سے کم نسل پرست انسان ہوں۔اس سے قبل میڈیا نے ٹرمپ کا …

واشنگٹن۔15 جنوری (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر نسل پرستی کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ریاست فلوریڈا میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نسل پرست نہیں ہوں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی جتنے لوگوں سے ملاقات ہو گی ان میں، میں سب سے کم نسل پرست انسان ہوں۔اس سے قبل میڈیا نے ٹرمپ کا ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے وہائٹ ہاوس میں ایک اجلاس کے دوران ہیٹی اور افریقہ کے مہاجرین کے بارے میں کہا تھا کہ ان کا تعلق "ادنی ترین ممالک” سے ہے۔ٹرمپ نے اس امر کی تردید کی کہ انہوں نے اپنی جانب منسوب بیان کے الفاظ ادا کیے۔ اجلاس میں شریک قانون ساز شخصیات نے بھی باور کرایا کہ ٹرمپ نے ہیٹی اور افریقہ کے بارے میں نسل پرستی پر مبنی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔واشنگٹن میں افریقی یونین کے مشن نے ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی