واشنگٹن ۔ 31 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے اولین اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں امیگریشن سے متعلق اپنے سخت نظریات کو دہرایا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے اس خطاب میں کہا کہ ڈیموکریٹس کو ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ ٹرمپ نے گوانتانامو بے کے حراستی مرکز کو بند نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ سابق …
ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 31 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے اولین اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں امیگریشن سے متعلق اپنے سخت نظریات کو دہرایا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے اس خطاب میں کہا کہ ڈیموکریٹس کو ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ ٹرمپ نے گوانتانامو بے کے حراستی مرکز کو بند نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ سابق امریکی صدر نے اس بدنام زمانہ قید خانے کو بند کرنے کی پالیسی اختیار کی تھی۔ ان کی یہ تقریر ایک گھنٹے اور بیس منٹ جاری رہی، جس میں انہوں نے کئی اہم قومی اور بین الاقوامی موضوعات پر گفتگو کی۔ تاہم ناقدین کے مطابق کئی اہم معاملات پر ٹرمپ نے بات نہیں کی۔








