واشنگٹن ۔ 20 جنوری (اے پی پی) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندیاں عائد کرنے کے اختیار پر حتمی فیصلہ دینے کے لیے دائر کردہ اپیلوں کی باقاعدہ سماعت رواں برس اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عدالت کی جانب سے جاری شیڈول میں بتایا گیا کہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد حتمی فیصلہ اس سال جون میں …
ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیوں کے بارے امریکی سپریم کورٹ میں سماعت اپریل سے شروع ہو گی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 20 جنوری (اے پی پی) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندیاں عائد کرنے کے اختیار پر حتمی فیصلہ دینے کے لیے دائر کردہ اپیلوں کی باقاعدہ سماعت رواں برس اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عدالت کی جانب سے جاری شیڈول میں بتایا گیا کہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد حتمی فیصلہ اس سال جون میں سنایا جائے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد6 مسلمان ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی امریکا آمد کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔








