ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزاور بارباڈوس رائلز کی ٹیمیں کیریبین پریمیئر لیگ میں (کل) پنجہ آزمائی کریں گی

78
Caribbean Premier League
Caribbean Premier League

جمیکا۔27ستمبر (اے پی پی):کیریبین پریمیئر لیگ میں کل (ہفتہ کو) مزیدایک میچ کھیلا جائے گا،جس میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزاور بارباڈوس رائلز کی ٹیمیں برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ سی پی ایل کابارہواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں جاری ہے جس میں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں اور اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ لیگ کے 28 ویں میچ میں 28 ستمبر کوکھیلے جانے والے واحد میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزاور بارباڈوس رائلز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز ،انٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز ،سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، بارباڈوس رائلز ، سینٹ لوشیا کنگز اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرزشامل ہیں۔

لیگ میں فائنل سمیت 34میچز کھیلے جائیں گے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک 11 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ 4مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔