ٹریفک حادثات میں کمی کےلئے عملی اقدامات کا آغاز

54
ٹریفک حادثات میں کمی کےلئے عملی اقدامات کا آغاز

مظفرگڑھ۔ 01 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی سے ٹریفک حادثات میں کمی کےلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ،پولیس ترجمان کے مطابق حادثات سے بچاو کی بڑی مہم کے سلسلے میں مظفرگڑھ ٹریفک پولیس افسران کو باڈی کیمز تقسیم کردیئے گئے ہیں، ٹریفک کا بہاو یقینی بنانے والے اور چالاننگ افسران کی باڈی پر جدید کیمرہ جات نصب کردئیے گئے ہیں

،جدید کیمرہ جات میں آڈیو وڈیو ریکارڈنگ اور لوکیشن کی معلومات مل سکیں گی اور کیمرہ جات کی انسٹالیشن سے ٹریفک پولیس کے خلاف کرپشن کی شکایات کا بھی خاتمہ ممکن ہو سکے گا،پولیس ترجمان کے مطابق حادثات سے بچاو کی بڑی مہم کے سلسلے میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے،

کم عمر ڈرائیورز کے والدین کو بھی زمہ وار ٹھہراتے ہوئے ان سے بچوں کو گاڑیاں نہ دینے کا حلف لینے کے بعد چھوڑا جائے گا،دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں والد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا،ٹریفک حادثات میں کمی کےلئے ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان سب معاملات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں،جبکہ اس حوالے سے پلان تشکیل دے کر روزانہ کی بنیاد پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔