ڈپٹی کمشنر نے مویشیوں کی خرید و فروخت کےلئے 9 پوائنٹس مقرر کر دیئے

مظفرگڑھ۔ 01 جون (اے پی پی):لیہ ضلعی انتظامیہ نے عید الضحیٰ کے سلسلہ میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں مقامات کی تعداد 5 سے بڑھا کر 9 کردی ہے، اولڈ بدھ منڈی روڈ نزد پولیس اسٹیشن،ویٹرنری ہسپتال ،اڈا ماچھی والا نزد خیبرکالج کوٹ سلطان ،پرانی بدھ منڈی بائی پاس روڈ لیہ،خالی پلاٹ نزد ریسکیو 1122 کروڑ لعل عیسن، عقب سپورٹس کمپلیکس نزد ٹیکسی سٹینڈفتح پور میں …

مظفرگڑھ۔ 01 جون (اے پی پی):لیہ ضلعی انتظامیہ نے عید الضحیٰ کے سلسلہ میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں مقامات کی تعداد 5 سے بڑھا کر 9 کردی ہے، اولڈ بدھ منڈی روڈ نزد پولیس اسٹیشن،ویٹرنری ہسپتال ،اڈا ماچھی والا نزد خیبرکالج کوٹ سلطان

،پرانی بدھ منڈی بائی پاس روڈ لیہ،خالی پلاٹ نزد ریسکیو 1122 کروڑ لعل عیسن، عقب سپورٹس کمپلیکس نزد ٹیکسی سٹینڈفتح پور میں سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ چک نمبر 122 ٹی ڈی اے حافظ آباد کروڑ لعل عیسن روڈ ،

مویشی منڈی ایم ایم روڈچک نمبر 336 ٹی ڈی اے چوک اعظم،چک نمبر 99 اے ٹی ڈی اے جنگلات پلی تحصیل کروڑ لعل عیسن،ایم ایم روڈ فتح پور سے دو کلومیٹرفاصلہ پر مستقل منڈیاں قائم کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔