ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان نہیں اصلاح کی جائے گی، ترجمان

151
CTO Lahore Amara Athar

لاہور۔3جون (اے پی پی):شہریوں میں قانون کی پاسداری کا شعور بیدار کرنے کے لیے ٹریفک خلاف ورزیوں پر(آج) پیر کے روز چالان نہیں بلکہ اصلاح کی جائے گی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں میں ٹریفک قوانین کا شعور بیدار کرنے کیلئے احسن اقدام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ( آج) پیر کو شہریوں کو چالان کی بجائے ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی جائے گی اور کہا کہ شہریوں کو ان کی غلطی کا احساس دلاتے ہوئے انہیں ایجوکیٹ کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایجوکیشن ڈے کا مقصد، شہریوں کو قوانین کا تابع بنانا ہے، چالان کا مقصد انہیں ان کی غلطی کا احساس دلانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی او لاہور نے تمام تر توجہ ٹریفک کی روانی پر بھی مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اسی سلسلے میں (آج) پیر کو مال روڈ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔ وارڈنز، لیڈی وارڈنز شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے نظر آئیں گے۔