23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹریفک موبائل ایجوکیشن یونٹ کا گورنمنٹ ہائی سکول جھال چکیاں کے طلباء...

ٹریفک موبائل ایجوکیشن یونٹ کا گورنمنٹ ہائی سکول جھال چکیاں کے طلباء کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر

- Advertisement -

سرگودھا ۔4ستمبر (اے پی پی):ڈی ایس پی ٹریفک سرگودہامحمد ارشد گوندل کی ہدایت پرٹریفک پولیس کے شعبہ موبائل ایجوکیشن یونٹ کے زیر ِاہتمام ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے۔اس سلسلہ میں موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج ساجد محمود نے سرگودہا کے نواحی قصبہ جھال چکیاں میں گورنمنٹ ہائی سکول کے طلباء کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر دیا۔

اُنہوں نے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس ہر شہری کیلئے ضروری ہے اور 18سال کی عمر کے بعد ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے سے قبل لائسنس ضرور بنوائیں۔ ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں،سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور موبائل کے استعمال سے اجتناب کریں، اپنی لین میں گاڑی چلائیں اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں۔ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کااستعمال لازم کیاجائے جبکہ موٹر سائیکل بائیں لین میں چلائیں۔

- Advertisement -

موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج ساجد محمود نے طلباء سے مزید کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا ء کھیل ہے اس سے اجتناب کریں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خیال رکھیں۔اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386597

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں