ٹریفک میں آسانی کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے،عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے،مریم نواز

93
Chief Minister Maryam Nawaz

لاہور۔10فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افرادکی بحالی کا بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم دیدیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو چھوٹے کاروبار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

مریم نوازنے کہا کہ ٹریفک میں آسانی کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے۔ کسی غریب سے روزگار نہیں چھیننا چاہتے۔بے روزگار ہونے والے افرادکیلئے متبادل انتظام ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

انسداد تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کے روزگار کیلئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ٹریفک کے بہا میں آسانی کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات کی وجہ سے بازار وں سے گزرنا محال تھا۔قائد محمد نوازشریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔