ٹریفک پولیس نے نومبر کی لائسنسنگ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

125

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ نومبر کی لائسنسنگ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔گزشتہ ماہ صوبہ بھر میں 8 لاکھ 41 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں نے لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 3لاکھ 8 ہزار سے زائد شہریوں نے فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 2 لاکھ 84 ہزار شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔

ترجمان نے بتایا کہ4 ہزار 500سو سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ۔ 31 ہزار سے زائد شہریوں نے اینڈوزمینٹ کیٹگری میں اپنے لائسنس کو اپگریڈ کروایا۔2 ہزار 400 سے زائد شہریوں نے اپنے گم شدہ لائسنس کو دربارہ حاصل کیا۔ 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد شہریوں نے بذریعہ آن لائن لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہاہے کہ شہری موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کے ریلیف سے 15 دسمبر تک توسیع سے فائدہ اٹھائیں۔

طلبہ و طالبات اور جامعات کی فیکلٹی لائسنس کے حصول کیلئے ٹریفک دفاتر سے رابطہ کریں۔ ٹریفک پولیسآوٹ ریچ پروگرام کے تحت قصبوں دیہاتوں اور ان ڈور لائسنسنگ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری لائسنس کے حصول کیلئے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں ۔ بڑے شہروں میں 24 گھنٹے اور دیگر اضلاع میں رات 12 بجے تک سینٹر کھلے ہیں۔ بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے لائسنس بنائیں اور گاڑی چلائیں۔