ٹریفک پولیس کی صحت کے تحفظ کے لیے موسمی تبدیلی کے پیش نظر ماسک پہننے کی ہدایت

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ڈیوٹی فورس کو ماسک پہننے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی فیلڈ ٹریفک سٹاف ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، ماسک کے استعمال سے سموگ اور گاڑیوں کے زہریلے دھوئیں سے خود کو محفوظ رکھیں۔ ٹریفک پولیس بحیثیت فرنٹ لائن ہر موسمی حالات میں اپنے …

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ڈیوٹی فورس کو ماسک پہننے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی فیلڈ ٹریفک سٹاف ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، ماسک کے استعمال سے سموگ اور گاڑیوں کے زہریلے دھوئیں سے خود کو محفوظ رکھیں۔

ٹریفک پولیس بحیثیت فرنٹ لائن ہر موسمی حالات میں اپنے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ فیلڈ آفیسر فضائی آلودگی سے خود کو محفوظ بنانے کے لیے ماسک کااستعمال کریں، انہوں نے کہا کہ اچھی صحت کے ساتھ فرائض میں بھی بہتری آتی ہے ۔ محمد وقاص نذیرفورس کی صحت کا خیال رکھنا محکمے کی اولین ترجیح ہے۔