34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹرینیں سموگ اور موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار...

ٹرینیں سموگ اور موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں، تمام وجوہات کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کی کھلی کچہری

- Advertisement -

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ٹرینیں آج کل بنیادی طور پر سموگ اور موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں، جب تمام ایئرپورٹس اور موٹرویز بند ہوتی ہیں تب بھی پاکستان ریلوے کا آپریشن چل رہا ہوتا ہے، ہمیں تاخیر سے زیادہ مسافروں کے جانی تحفظ کی فکر ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای کچہری میں عوام الناس کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔عامر علی بلوچ نے کہا کہ میں ٹرینوں کے اوقات کار کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ہم ان تمام وجوہات کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی وجہ سے آمد ورفت کے اوقات متاثر ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے آئندہ تمام ٹرینوں میں تعینات ٹرین مینجرز کا نام اور فون نمبر واضح طور پر ٹرین میں لکھا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد دو سے تین ٹرینیں اپ گریڈ کر کے سسٹم میں شامل کی جائیں گی اور مزید ایک ٹرین کم سٹاپجز کے ساتھ چلانے کا ارادہ ہے۔ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز نے کہا کہ مسافروں کو سہولتیں پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی استطاعت کار کے مطابق دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں، ایم ایل ون دو سے تین ماہ میں شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بند ہونے والی ٹرینز کو بھی مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے۔سی ای او ریلوے نے کہا کہ ریجنل کنکٹیوٹی کے پراجیکٹ اربوں ڈالر کے ہوتے ہیں اور اس ضمن میں مختلف پراجیکٹس پر بات چیت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول پراجیکٹ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ای کچہری میں چھبیس ہزار سے زائد لوگ شامل ہوئے اور سات ہزار تین سو کے قریب کمنٹس موصول ہوئے۔

 

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527383

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں