راولپنڈی ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ منگل کو ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا منتظر ہوں ، اس کے بعد حکمت عملی طے کی جائے گی، اتوارکو راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کی بکنگ کی مد میں 23.2 کروڑ روپے ایڈوانس جمع ہیں، تمام …
ٹرینیں چلانے کا فیصلہ منگل کو ہوگا، شیخ رشید

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ منگل کو ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا منتظر ہوں ، اس کے بعد حکمت عملی طے کی جائے گی، اتوارکو راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کی بکنگ کی مد میں 23.2 کروڑ روپے ایڈوانس جمع ہیں، تمام ٹرینوں کو ایس او پی کے تحت تیار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ریلوے وزیر اعظم اور وفاق کے ماتحت ہے، ریلوے کی بحالی میں زیادہ سندھ سے رکاوٹ آرہی ہے، مراد علی شاہ سے اچھے تعلقات ہیں ،ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ جہازوں اور بسوں کو اجازت دیں اور ریلوے کو نہ دیں، اگر کراچی کا ٹریک کھلے گا تو ٹرینیں چلیں گی، انہوں نے کہا کہ ریلوے صرف پنجاب کی نہیں پورے پاکستان کی ہے، وزیر ریلوے نے کہا کہ منگل کو ٹرینیں چلانے یا نہ چلانے کے حوالے سے فیصلہ کر لیں گے، انہوں نے کہا کہ ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے اسے چلانے کی مکمل تیاری کےلئے ریلوے حکام کو ہدایت کی ہے مگر دو دن میں ریل نہ چلی تو بعد میں ایس او پی پر ریل چلانا مشکل ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ عیدکے دنوں میں بھی آن لائن بکنگ کو ترجیح دیں گے، ہمارے ہاں 90 دن کی بکنگ ہوتی ہے 60 دن تو گزر ہی گئے، شیخ رشید نے کہا کہ اجازت نہ ملنے پر بدھ کو مسافروں کو رقم واپس کرنا شروع کر دیں گے۔







