اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کووڈ۔19کی عالمی وباءکے پیش نظر ٹرین سروس معطل ہونے سے ہر ماہ پانچ ارب روپے کا نقصان اٹھا رہی ہے، پیر کونجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے آئندہ چند دنوں میں اور ممکنہ طور پر عیدالفطر سے قبل محدود بوگیوں کے ساتھ 30 …
ٹرین سروس معطل ہونے سے پاکستان ریلویز ہر ماہ پانچ ارب روپے کا نقصان اٹھا رہی ہے،وزیر ریلویز شیخ رشید احمد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کووڈ۔19کی عالمی وباءکے پیش نظر ٹرین سروس معطل ہونے سے ہر ماہ پانچ ارب روپے کا نقصان اٹھا رہی ہے، پیر کونجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے آئندہ چند دنوں میں اور ممکنہ طور پر عیدالفطر سے قبل محدود بوگیوں کے ساتھ 30 ٹرینین چلانے کا پلان بنایا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس کم آمدن والے لوگوں کے لئے سفر کا سستا اور آرام دہ ذریعہ ہے اور معاشرہ کے غریب طبقات کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے مسافروں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر ٹرین سروس کی معطلی جاری رہی تو پاکستان ریلویز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہوجائے گی۔








