ٹریڈ دویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جدہ، سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تین روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ” ہیلتھ اینڈ بیوٹی شو“ میں شرکت کیلئے 19 ستمبر 2016 ءتک درخواستیں طلب

134

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) ٹریڈ دویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جدہ، سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تین روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ” ہیلتھ اینڈ بیوٹی شو“ میں شرکت کیلئے 19 ستمبر 2016 ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں کاسمیٹکس، پرسنل کئیر پراڈکٹس، جدید بیوٹی آلات، ادویات، سلون اسیسریز اور تربیت کی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی میلے کا آغاز 27 نومبر 2016 ءکو ہو گا جو تین روز جاری رہنے کے بعد 29 نومبر 2016 ءکو اختتام پذیر ہو گا ۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا۔ تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔