امریکی کمپنی ”کیٹرپلر“ کا بیلجئم میں پلانٹ بند، 2 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

برسلز ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) بھاری آلات تیار کرنے والی امریکی کمپنی ”کیٹرپلر“ نے بیلجیئم میں اپنا پلانٹ بند کرنے اور 2 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹرپلر نے اپنے بیان میں کہا کہ طلب میں کمی کے پیش نظر مختف ممالک میں ملازمین کی تعداد میں کمی کی جائے گی جس کیلئے گوسیلیز (بیلجیئم) میں کیٹرپلر کا پلانٹ بند …

برسلز ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) بھاری آلات تیار کرنے والی امریکی کمپنی ”کیٹرپلر“ نے بیلجیئم میں اپنا پلانٹ بند کرنے اور 2 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹرپلر نے اپنے بیان میں کہا کہ طلب میں کمی کے پیش نظر مختف ممالک میں ملازمین کی تعداد میں کمی کی جائے گی جس کیلئے گوسیلیز (بیلجیئم) میں کیٹرپلر کا پلانٹ بند کرنے اور 2 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بیان کے مطابق گوسیلیز پلانٹ کی پیداوار کو فرانس اور یورب سے باہر موجود دیگر پیداواری پلانٹس میں منتقل کیا جائے گا۔

Leave a Reply