ٹنڈوآدم ، مندر میں ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

56
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

حیدرآباد۔ 29 مئی (اے پی پی):ٹنڈوآدم پولیس نے مندر میں ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ نے 20 روز قبل ٹنڈوآدم کے جھولے لال مندر میں ہونے والی چوری کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد موسی ابڑو کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے سانگھڑ اکبر خان مری، ایس ایچ او ٹنڈوآدم اور عملے پر مشتمل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ۔

پولیس نے تمام روایتی اور جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری میں ملوث ملزم زوہیب علی کو گرفتار کر لیا۔ مندر سے چوری کیا گیا سامان جس میں 4 عدد استریاں، ایک لیپ ٹاپ، پیتل کا ہاون دستہ، 15000 نقد اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ہندو برادری کی جانب سے پولیس کی مخلصانہ کوششوں اور اعلی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔